ایون فیلڈ ریفرنس کےفیصلے کا وقت پھر تبدیل، اڑھائی بجے سنایا جائے گا

ایون فیلڈ ریفرنس کےفیصلے کا وقت پھر تبدیل، اڑھائی بجے سنایا جائے گا
ایون فیلڈ ریفرنس کےفیصلے کا وقت پھر تبدیل، اڑھائی بجے سنایا جائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست کو مستردکر تے ہوئے نیب کی فیصلہ سنانے کی درخواست کو منظور کر لیاہے جس کے بعد احتساب عدالت نے ایون فیلڈ کا فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنانے کا اعلان کیا تاہم ایک مرتبہ پھر فیصلہ نماز جمعہ کی وجہ سے اڑھائی بجے تک موخر کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات احتساب عدالت نے ایون فیلڈ کا فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وقت پورا ہونے پر فیصلہ کیا گیا ایون فیلڈ کا فیصلہ نماز جمعہ کے بعد اڑھائی بجے سنایا جائے گا۔احتساب عدالت نے تین جولائی کو تقریبا ساڑھے نوماہ کے بعد ایوان فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج سنایا جانا تھا تاہم گزشتہ روز نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اور اسے مسترد کرتے ہوئے آج ہی دن ساڑھے 12 بجے فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تاہم جب وقت قریب پہنچا تو نماز جمعہ کے باعث ایون فیلڈ کا فیصلہ نماز کے بعد سنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر5سے زائدافرادکے اکٹھے ہونے پرپابندی ہے ، 500رینجرزاور 1500 پولیس اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہوں گے ،۔ احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رینجرزاہلکارجوڈیشل کمپلیکس کے داخلی راستے پر تعینات ہوں گے غیرمتعلقہ افرادکا احتساب عدالت میں داخلہ بند ہوگا۔  جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید :

Breaking News -قومی -