نصرت فتح علی خان کے انتقال کے بعد پہلے کنسرٹ میں جب راحت فتح علی خان نے ’ اکھیاں اڈیکدیاں‘ گایا تو لوگوں کا کیا حال ہوا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

نصرت فتح علی خان کے انتقال کے بعد پہلے کنسرٹ میں جب راحت فتح علی خان نے ’ ...
نصرت فتح علی خان کے انتقال کے بعد پہلے کنسرٹ میں جب راحت فتح علی خان نے ’ اکھیاں اڈیکدیاں‘ گایا تو لوگوں کا کیا حال ہوا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جب کوئی اپنا چھوڑ کر جاتا ہے تو اس کا دکھ وہی سمجھ سکتا ہے جو اس کیفیت سے گزرا ہو لیکن بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے اہلخانہ کے علاوہ بھی بہت سے لوگوں کیلئے اہمیت رکھتے ہیں اور ان کا بچھڑنا مدتوں تک لوگوں کو رلاتا رہتا ہے ۔
ایسی ہی ایک شخصیت استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم بھی ہیں جن کے انتقال پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی آنکھیں اشکبار تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے شاگرد اور حقیقی بھتیجے راحت فتح علی خاں نے ان کی جگہ سنبھالی اور آج وہ بھی اپنے تایا کی طرح دنیا بھر میں اپنی علیحدہ شناخت قائم کرچکے ہیں لیکن جب نصرت فتح علی خاں کے انتقال کے بعدان کی یاد میں پہلا کنسرٹ ہوا تو اس میں راحت فتح علی خاں نے بطور لیڈ سنگر ’ اکھیاں اڈیکدیاں‘ گایا۔
ابھی کنسرٹ کا آغاز ہی ہوا تھا اور راحت فتح علی خاں نے اپنے استاد کا یہ مشہور گانا شروع ہی کیا تھا کہ لوگوں نے دھاڑیں مار مار کر رونا شروع کردیا، جس پر راحت کی بھی ہچکی بندھ گئی۔ انہوں نے روتے ہوئے بھی گانا جاری رکھنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
نصرت فتح علی خاں کے سب سے قریبی ساتھی ، چھوٹے بھائی اور راحت کے والد فرخ علی خاں اپنی اسی سیٹ پر ہارمونیم سنبھالے ہوئے تھے جس پر وہ نصرت کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے لیکن ان کی ہمت نے سب سے پہلے جواب دیا اور وہ اٹھ کر چلے گئے جس کے بعد راحت بھی روتے ہوئے اپنی سیٹ چھوڑ کر اٹھ گئے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید :

تفریح -