نوجوان کی عمران کو پان کھانے کی پیشکش، کپتان کی میٹھا پان کھانے کی خواہش

نوجوان کی عمران کو پان کھانے کی پیشکش، کپتان کی میٹھا پان کھانے کی خواہش
نوجوان کی عمران کو پان کھانے کی پیشکش، کپتان کی میٹھا پان کھانے کی خواہش

  

کراچی (ویب ڈیسک)عمران خان کو دیکھتے ہی کراچی کے نوجوان نے کپتان کو "پان" کھانے کی آفر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کراچی کے دورے پر گئے تھے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عوام کا ایک ہجوم دکھایا جا رہا ہے جو کپتان عمران خان کی آمد کا سنتے ہی گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ علاقہ لیاری کا ہے،لیاری والوں نے عمران خان کا خوب استقبال کیا۔

اس دوران ایک نوجوان نے عمران خان کو دیکھتے ہی "پان" کھانے کی پیشکش کر ڈالی اور کہا کہ خان صاحب پان کھائیں گے؟۔تو عمران خان نے جواب دیا کہ ہاں میٹھا پان اور ساتھ ہی چلتے بنے۔ویڈیو دیکھئے 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -