A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

مسلم لیگ ن کے رہنماءعبدالقادر بلوچ کے انتخابی کیمپ کے قریب دھماکہ

مسلم لیگ ن کے رہنماءعبدالقادر بلوچ کے انتخابی کیمپ کے قریب دھماکہ

Jul 06, 2018 | 12:47:PM

خاران (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر بم حملے میں انتخابی دفتر کو نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان  کے شہر خاران میں ن لیگ کے انتخابی دفتر پر حملہ ہوا ہے۔ خاران میں نامعلوم افراد نے ن لیگ کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق   اس سے قبل 2 روز قبل وزیرستان میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں تحریک انصاف کے کئی کارکن زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ یہ بات بھی واضح رہے کہ کچھ روز قبل نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد سیاسی جماعتوں کی قیادت کو انتخابی مہم کے دوران نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اب 3 روز کے دوران ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر پر ہونے والے دستی بم حملوں نے خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔ تاہم سیکورٹی ادارے سیاسی جماعتوں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرنے کی بھرپور کوشش بھی کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں