جناح ہسپتال آپریشن تھیٹر میں بلی گھس آئی

جناح ہسپتال آپریشن تھیٹر میں بلی گھس آئی
جناح ہسپتال آپریشن تھیٹر میں بلی گھس آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے جناح ہسپتال سرجیکل یونٹ فور کے آپریشن تھیٹر میں بلی گھس گئی جس کے باعث ڈاکٹرز کو آپریشن چھوڑ کر بلی پکڑنے کی جدوجہد میں شامل ہونا پڑا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ جناح ہسپتال کے سرجیکل یونٹ فور میں قائم آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر آپریشن میں مصروف تھے کہ اچانک اسی دوران ایک سیاہ رنگ کی بلی اندر گھس آئی۔جو تھیٹر کا ماحول دیکھنے کے بعد ایک پلر پرچڑھ کر بیٹھ گئی جسے اتارنے کے لیے عملے نے کام شروع کیا تو پکڑے جانے کے ڈر سے بھاگ کھڑی ہوئی، اس تمام تگ و دو کے دوران تھیٹر میں آپریشن بھی چلتے رہے جبکہ ڈاکٹروں کی توجہ مریض کی نسبت بلی پر زیادہ مرکوز محسوس ہوئی ۔ ویڈیو دیکھئے