A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

’ووٹ مانگنے کیلئے ہمارے گاﺅں نہ آئیں‘ سندھ کے دیہات میں مکینوں نے تمام امیدواروں کا بائیکاٹ کر دیا

’ووٹ مانگنے کیلئے ہمارے گاﺅں نہ آئیں‘ سندھ کے دیہات میں مکینوں نے تمام امیدواروں کا بائیکاٹ کر دیا

Jul 06, 2018 | 12:52:PM

گھوٹکی (ویب ڈیسک) ملک بھر کی طرح سندھ کے لوگ بھی اس بار ماضی کے مقابلے میں کھل کر سیاستدانوں سے اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں،گھوٹکی کے ایک گاﺅں کے رہائشیوں کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے بائیکاٹ کا منفرد اعلان سامنے آیا ہے۔

پی ایس21 کے ایک گاﺅں ’در محمد پہوڑ‘ کے رہائشیوں نے تمام امیدواروں کے بائکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے گاؤں میں داخل ہونے والے مرکزی راستے پر ایک احتجاجی بورڈ آویزاں کر دیا جس میں تمام امیدواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ووٹ مانگنے کے لیے مذکورہ گاﺅں تشریف نہ لائیں۔ سندھی زبان میں آویزاں کیے گئے احتجاجی بورڈ میں بتایا گیا ہے کہ ’گوٹھ در محمد تاریخی گاﺅں ہے، مگر وہ آج بھی تقریباً ہر بنیادی سہولت سے محروم ہے‘۔ خیال رہے کہ پی ایس 21 سے 16 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

مزیدخبریں