ایون فیلڈ ریفرنس:نوازشریف کی وکلاسے ٹیلی فون پرمشاورت اور قانونی آپشنزپر بات چیت

ایون فیلڈ ریفرنس:نوازشریف کی وکلاسے ٹیلی فون پرمشاورت اور قانونی آپشنزپر ...
ایون فیلڈ ریفرنس:نوازشریف کی وکلاسے ٹیلی فون پرمشاورت اور قانونی آپشنزپر بات چیت

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف نے وکلاسے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ نوازشریف نے مختلف قانونی آپشنزپر بھی وکلاسے بات چیت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سننے کیلئے ایون فیلڈہاؤس میں موجود ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے وکلاسے ٹیلی فون پرمشاورت کی اور مختلف قانونی آپشنزپر بات چیت بھی کی۔

دوسری طرف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ تحریر کیا جائے جاچکا ہے اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کا فیصلہ سنائیں گے ۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ساڑے 12بجے سنایا جانا تھا جسے اب نماز جمعہ کے باعث دوپہر اڑھائی بجے تک مو خر کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -برطانیہ -