”مجھے صبح چار بجے ن لیگ کے میڈیا سیل سے میسج آیا جس میں لکھا تھا کہ ۔۔۔“ ہارون رشید نے انتہائی بڑا دعویٰ کرتے ہوئے سنگین الزام لگا دیا

”مجھے صبح چار بجے ن لیگ کے میڈیا سیل سے میسج آیا جس میں لکھا تھا کہ ۔۔۔“ ...
”مجھے صبح چار بجے ن لیگ کے میڈیا سیل سے میسج آیا جس میں لکھا تھا کہ ۔۔۔“ ہارون رشید نے انتہائی بڑا دعویٰ کرتے ہوئے سنگین الزام لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صبح چار بجے ن لیگ کے میڈیا سیل سے میسج بھیجا گیا جس میں لکھا تھا کہ آپ اس وقت نشے میں دھت پڑے ہوں گے اور آپ کے پاس کافی ڈالر ہوں گے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید کاکہناتھا کہ میں نے میسج پڑھ کر جواب دیا کہ میں نے ابھی نماز پڑھی ہے اور پوری زندگی رزق حلال کھایا ہے ، یہ کیسے اس طرح بلیک میل کر سکتے ہیں ، یہ ان کا مغالطہ ہے ۔میڈیا میں ان کے لوگ ہیں، پراپیگنڈہ مشینری ہے ، اگر آپ ایک ٹویٹ مخالفت میں کر دیں تو دس گالیاں پڑیں گے ،
ہارون رشید کا کہناتھا کہ میں نوازشریف سے واقف ہوں ،1960 سے لاہور میں رہ رہاہوں ، میاں صاحب بہت بہادر آدمی ہیں لیکن صرف دو چار مہینے کیلئے اوراس میں سے بھی کچھ وقت گزر گیاہے ۔