نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے اور انتخابات وقت پر ہونے چاہییں: بیرسٹرظفراللہ

نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے اور انتخابات وقت پر ہونے چاہییں: ...
نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے اور انتخابات وقت پر ہونے چاہییں: بیرسٹرظفراللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹرظفراللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یہی اطلاع ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے اور انتخابات وقت پر ہونے چاہییں۔
میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹرظفراللہ کا کہنا تھا کہ ازخودنوٹس میں اپیل نہیں ہے،آپ ہی فیصلہ کرتے ہیں کیس چلانےکا اور اس میں آپ ہی جج بن جاتے ہیں،یہ درست نہیں،دنیا میں 200ملک ہیں 57ممالک میں یہی قانون ہے، دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا ،اگر ہے تو مجھے بتادیں؟بھارت میں بھی اسی طرح کی کلازہے مگروہ وہاں استعمال نہیں ہوئی۔لیگی رہنما بیرسٹرظفراللہ سے نجی ٹی وی کے صحافی نے سوال کیا کہ ''لیگی کارکن نظر نہیں آرہے؟ فیصلے کے حوالے سے کیا توقع ہے؟''اس پر لیگی رہنما بیرسٹرظفراللہ کا کہنا تھا کہ میں فیصلے سے پہلے رائے دینا مناسب نہیں سمجھتا لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ یہ کلازایکسپشنل ہے جویہاں استعمال ہوئی۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ ''آپ کے خلاف فیصلہ آیا توکیا انتخابات کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں؟''جس پر لیگی رہنما بیرسٹرظفراللہ کا کہنا تھاکہ بالکل نہیں،انتخابات وقت پر ہونے چاہییں۔صحافی کے سوال ''کیا نواز شریف پاکستان آئیں گے؟''اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہی اطلاع ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔