جنوبی افریقہ سے تین لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں، یہ دراصل کون تھے اور موت کیسے ہوئی؟ جان کرآپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

جنوبی افریقہ سے تین لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں، یہ دراصل کون تھے اور موت ...
جنوبی افریقہ سے تین لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں، یہ دراصل کون تھے اور موت کیسے ہوئی؟ جان کرآپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

  

لاہور (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں پراسرار طور پر جل کر جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی میتیں پاکستان پہنچادی گئیں۔

مرنے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک کزن شامل ہے، جنہیں 2 جولائی کو پیر اور منگل کی درمیانی شب قتل کیا گیا تھا۔لواحقین کا الزام ہے کہ تینوں افراد کو پہلے قتل کیا گیا اور پھر لاشیں جلادی گئیں۔

مقتولین میں مانانوالہ کے رہائشی دو سگے بھائی ریاض، آصف اور ان کا کزن بلال شامل ہیں۔یہ تینوں افراد گزشتہ چھ، سات سال سے جنوبی افریقا میں محنت مزدوری کر رہے تھے۔مقتولین کی لاشیں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لائی گئیں، جہاں انھیں ورثاء کےحوالے کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -