ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے پر عمران خان اپنا رد عمل کہاں پر دیں گے ؟ بنی گالہ یا اسلام آباد میں نہیں بلکہ ۔۔۔پتا چل گیا

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے پر عمران خان اپنا رد عمل کہاں پر دیں گے ؟ بنی ...
ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے پر عمران خان اپنا رد عمل کہاں پر دیں گے ؟ بنی گالہ یا اسلام آباد میں نہیں بلکہ ۔۔۔پتا چل گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا انٹرسٹ ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں ، پاکستان سے جو 3 ہزار کروڑ باہر گئے وہ واپس آئیں یہ اہم ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تیمرگرہ اور سوات کیلئے روانہ ہو گئے ہیں تاہم راونگی کے موقع پر انہوں نے فواد چوہدری سے مختصر ملاقات کی اور ایوان فیلڈ کے فیصلے سے متعلق مشاورت بھی کی جس کے بعد عمران خان نے عدالتی فیصلے پر رد عمل تیمر گرہ جلسے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستانی سیاست پر فیصلے کے مثبت اثرات پڑیں گے، پاکستان میں طاقتورلوگوں کا احتساب شروع ہوا ہے، شریف فیملی کودفاع کا بھرپورموقع ملا، مجھے یقین ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہوگا،ہماری ہمدردیاں کلثوم نواز کے ساتھ ہیں۔

مزید :

قومی -