ہمارا انٹرسٹ ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں:پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری

ہمارا انٹرسٹ ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں:پی ٹی آئی رہنما ...
ہمارا انٹرسٹ ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں:پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہمارا انٹرسٹ ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں،پاکستان سے جو3ہزارکروڑباہرگئے وہ واپس کیسے آئیں یہ اہم ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہناتھا کہ عمران خان نے نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے پرردعمل تیمرگرہ کے جلسے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ہماری ہمدردیاں کلثوم نواز کے ساتھ ہیں لیکن شریف فیملی کودفاع کا بھرپورموقع ملا اور مجھے یقین ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہوگا،پاکستان میں طاقتورلوگوں کا احتساب شروع ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست پر فیصلے کے مثبت اثرات پڑیں گے ، ہمارا انٹرسٹ ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں،پاکستان سے جو3ہزارکروڑباہرگئے وہ واپس کیسے آئیں یہ اہم ہوگا۔