نوازشریف سزا کے بعد ملک واپس آئیں گے یا نہیں؟وہ بات جس پر سٹہ بازوں کی دوڑیں لگ گئیں،اس وقت سٹہ کا ریٹ کیا جارہا ہے ،ایسا انکشاف کہ سن کر پوری قوم کے پیروں سے زمین نکل جائے گی

نوازشریف سزا کے بعد ملک واپس آئیں گے یا نہیں؟وہ بات جس پر سٹہ بازوں کی دوڑیں ...
نوازشریف سزا کے بعد ملک واپس آئیں گے یا نہیں؟وہ بات جس پر سٹہ بازوں کی دوڑیں لگ گئیں،اس وقت سٹہ کا ریٹ کیا جارہا ہے ،ایسا انکشاف کہ سن کر پوری قوم کے پیروں سے زمین نکل جائے گی

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر کی نظریں میاں نواز شریف کے احتساب عدالت کی طرف سے کئے جانے والے فیصلہ پر لگی ہوئی ہیں کہ کیا انہیں سزا ہوگی یا نہیں ؟اس وقت یہ موضوع انتہائی ہارٹ فیورٹ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے اسٹاک ا یکسچینج بھی لمحہ بہ لمحہ بڑھتی بے چینی کے پیش نظر مندی کا شکار ہورہی ہے ۔ دوسری جانب انڈرورلڈ کی دنیامیں سٹے بازوں نے بھی اپنے دھندے کو انتہائی تیزی سے سرگرم کیا ہوا ہے ۔فون پر فون کھڑک رہے ہیں ۔سٹہ بازوں کا دارومدار اس سوال پر نہیں کہ سزا ہوگی یا نہیں بلکہ اس سے اگلے مرحلہ پر کروٹ بدلنے والے حالات پر انکی نظر ہے جس کی بنا پر سٹے کا ریٹ اس سوال پر کھڑا ہے کہ نواز شریف عدالتی فیصلہ کے بعد پاکستان آئیں گے یا نہیں۔؟

ذرائع کے مطابق اس وقت نواز شریف کے وطن واپس آنے کا جو ریٹ چل رہا ہے وہ 70ستر سے 80 فیصد پر جارہا ہے ۔ستر سے اسّی فیصد سٹے بازوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آجائیں گے ۔ایسی صورت میں سٹے کا ریٹ کم ہوگا ،اگر وہ ملک میں فوری واپس نہ آئے تواس پر ریٹ زیادہ ملے گا ۔

ذرائع کے مطابق سٹے بازوں کی اکثریت نے نواز شریف کی وطن پر واپسی پرکئی کئی پیٹیاں (فی پیٹی ایک لاکھ )جبکہ وطن واپس نہ آنے کے امکانات پر بیس سے تیس فیصد سٹہ بازوں نے فی کس کھوکھا (ایک کروڑ) بُک کروارکھا ہے ۔واضح رہے کہ سٹہ بازی قانوناً منع ہے لیکن بلیک مارکیٹ میں کھیلوں کے بعد عدالتی اور سیاسی فیصلوں پر بھی سٹہ لگنے کے دعوے کئے جاتے ہیں۔گزشتہ سال پانامہ کیس کے فیصلے کے موقع پر بھی بھاری سٹہ لگا تھا جس میں زیادہ ترسٹہ اس سوال پر لگا تھا کہ نواز شریف نااہل ہوں گے یا نہیں ؟جن سٹہ بازوں نے نواز شریف کے نااہلی سے بچ جانے پر سٹہ لگایا تھا ،انکے کروڑوں روپے ڈوب گئے تھے اور اس بار عدالت کے بڑے فیصلے کی بجائینواز شریف کے اپنے فیصلہ پر سٹہ باز وں کی نظریں جم چکی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -