ایون فیلڈ ریفرنس کیس فیصلہ سنتے ہی نوازشریف پہلا کام کیا کرنے جارہے ہیں؟ برطانیہ سے بڑی خبرآگئی

ایون فیلڈ ریفرنس کیس فیصلہ سنتے ہی نوازشریف پہلا کام کیا کرنے جارہے ہیں؟ ...
ایون فیلڈ ریفرنس کیس فیصلہ سنتے ہی نوازشریف پہلا کام کیا کرنے جارہے ہیں؟ برطانیہ سے بڑی خبرآگئی

  

لندن  (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں بیٹھ کر فیصلہ سننے کے بعد نوازشریف  ہارلے سٹریٹ کلینک جائیں گے جہاں ڈاکٹروں سے کلثوم نوازکی صحت سے متعلق بات کریں گے اور مریم نواز بھی ڈاکٹرزسےملاقات میں نوازشریف کےساتھ ہوں گی۔

واضح رہے احتساب عدالت سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ دیر میں سنانے جارہی ہے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کی جاچکی ہے۔

اس سے قبل مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو درخواست دی تھی کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے فیملی کا کلثوم نواز کے ساتھ ہونا ضروری ہے، لہذا فیصلے کو کچھ دن کے لیے موخر کردیا جائے۔

مزید :

برطانیہ -