نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری سے چیئرمین پیمراسلیم بیگ کی ملاقات

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری سے چیئرمین پیمراسلیم بیگ کی ملاقات
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری سے چیئرمین پیمراسلیم بیگ کی ملاقات

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری سے چیئرمین پیمراسلیم بیگ کی ملاقات ہوئی جس میں پیمراایگزیکٹوممبراشفاق جمانی،سیکرٹری پیمرافخرالدین مغل،ریجنل جنرل منیجرپیمراپنجاب عائشہ بلال ورک اور دیگرحکام نے بھی شرکت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری سے چیئرمین پیمراسلیم بیگ کی ملاقات میں انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے میڈیاکے لئے ضابطہ اخلاق پرعملدرآمدسے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کا کہنا تھا کہ ہمیں مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرناہے،نگراں حکومت نے شفاف،غیرجانبدارانہ انتخابات کے لئے ضروری اقدامات کیے ہیں اور ہم سب نے مل کر قومی ذمے داری کو بطریق احسن اداکرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی عمل اورپولنگ ڈے پرمیڈیا کا کردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے،میڈیاکو ذمے دارانہ اندازمیں انتخابی عمل کے دوران فرائض سرانجام دینا ہیں،ووٹرز کی موبلائزیشن کے لئے میڈیانے قومی ذمے داری نبھانی ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -