” اگر فیصلہ کسی جج نے لکھا تو نواز شریف کے ساتھ انصاف ہوگا لیکن اگر۔۔۔ “کیپٹن صفدر نے ایسی بات کہہ دی کہ آرمی چیف بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

Jul 06, 2018 | 14:45:PM

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ کسی جج نے لکھا تو نواز شریف کے ساتھ انصاف ہوگا لیکن اگر فیصلہ کسی جرنیل نے لکھا تو وہی ہوگا جو 28 جولائی کو ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 3 بجے سنائیں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجود ہیں جبکہ کیپٹن (ر) صفدر مانسہر میں اپنے حلقے میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے حوالے سے کیپٹن صفدر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کیپٹن صفدر کے ارد گرد لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے سامنے ایک بچے کو کھڑا کیا ہوا ہے جس کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ اگر فیصلہ کسی جج نے لکھا تو نواز شریف کے ساتھ انصاف ہوگا اور اگر فیصلہ کسی جرنیل نے لکھا تو ان کے ساتھ وہی ہوگا جو 28 جولائی کو ہوا تھا۔ پوری قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزیدخبریں