''ہمیں اللہ پر یقین ہے'' ایون فیلڈفیصلے کے بارے پوچھے گئے سوال پر مریم نوازکا جواب

''ہمیں اللہ پر یقین ہے'' ایون فیلڈفیصلے کے بارے پوچھے گئے سوال پر مریم نوازکا ...
''ہمیں اللہ پر یقین ہے'' ایون فیلڈفیصلے کے بارے پوچھے گئے سوال پر مریم نوازکا جواب

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازسے میڈیا کے نمائندے نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے سے متعلق سوال کیاکہ ''مریم صاحبہ آپ کو ایون فیلڈ ریفرنس میں کس قسم کے فیصلے کی امید ہے ؟''جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ پر یقین ہے ۔

اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے اور صحافیوں کے سوال پوچھنے کے دوران دھکم پیل ہو گئی،صحافی کا پوچھنا تھا کہ اسحاق ڈار صاحب آپ آج کے فیصلے پر کیا کہیں گے ؟جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ یار دھکے تو نہ مارو۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ نواز شریف ، مریم نواز، حسن نواز ،حسین نواز اوراسحاق ڈارایون فیلڈ ہاؤس میں ہی سنیں گے ۔

مزید :

قومی -برطانیہ -سیاست -