A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پورے ملک کو ایک فیصلے کا انتظار ہے،ملک میں اب طاقتور کے احتساب کا عمل شروع ہو گیا ہے :عمران خان

پورے ملک کو ایک فیصلے کا انتظار ہے،ملک میں اب طاقتور کے احتساب کا عمل شروع ہو گیا ہے :عمران خان

Jul 06, 2018 | 15:21:PM

تیمرگرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں اب طاقتور کے احتساب کا عمل شروع ہو گیا ہے ،پورے پاکستان کو آج نواز شریف کے خلاف فیصلے کا انتظار ہے۔

تیمر گرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناتھا کہ نواز شریف اور اس کے بھائی نے 6دفعہ باری لی ،قوم کے بڑے ڈرامہ باز اور شوباز کا نام شہباز شریف ہے ،لاہور کی ایک بارش نے پیرس کا حال کھول کر بیان کر دیا،اور جو میں کہتا ہوں شہباز شریف تم وہی کہنا شروع کر دیتے ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب کے لئے الگ اور امیر کے لئے الگ قانون نہیں ہو سکتا، ملک میں اب طاقتور کے احتساب کا عمل شروع ہو گیا ہے ،پورے پاکستان کو آج نواز شریف کے خلاف فیصلے کا انتظار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کاسب سے بڑا مسئلہ کرپشن تھا اور ہے ،عوام پر پیسہ لگانے سے مسائل حل ہوں گے اور قوم اس وقت ترقی کرتی ہے جب شہریوں کو تعلیم دی جاتی ہے ۔

مزیدخبریں