بھارت کے ایٹمی مواد کے بارے میں ایسی خبر آ گئی کہ کھلبلی مچ گئی ، جان کر پوری دنیا کہے گی کہ بھارت سے ایٹمی ہتھیار چھین لو

بھارت کے ایٹمی مواد کے بارے میں ایسی خبر آ گئی کہ کھلبلی مچ گئی ، جان کر پوری ...
بھارت کے ایٹمی مواد کے بارے میں ایسی خبر آ گئی کہ کھلبلی مچ گئی ، جان کر پوری دنیا کہے گی کہ بھارت سے ایٹمی ہتھیار چھین لو

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )بھارت کا جنگی جنون اس قدر بڑھ چکاہے کہ وہ دھڑا دھڑ ایٹمی ہتھیار بنانے میں لگا ہے لیکن ان کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہو چکاہے جس کے باعث خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں کیونکہ بھارت میں پانچ افراد کو ایک کلو گرام ” یورنیم “ کے ساتھ گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے دوسری جانب کشمیر میں ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کر دی ہے اور مسلسل معصوم کشمیریوں کے سینوں پر گولیاں چلا کر انہیں شہید کر رہاہے لیکن عالمی دنیا نے اس بربریت پر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور زبان پر تالے لگا رکھے ہیں ۔

بھارتی نیوز ایجنسی ”اے این آئی “کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ میں سے پانچ افراد کو ایک کلو یورنیم کے ساتھ گرفتار کر لیا گیاہے جو کہ عمومی طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے میں استعمال کی جاتی ہے جبکہ یہ کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کے علاج میں بھی انتہائی معمولی کی مقدار میں استعمال کی جاتی ہے تاہم ایک کلو یورنیم کی قیمت تقریبا بھارتی 3 کروڑ روپے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -