ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت کے غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے اختیارات میں اضافہ کر دیا

ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت کے غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے اختیارات میں ...
ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت کے غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے اختیارات میں اضافہ کر دیا

  

واشنگٹن (اے این این)ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت کے غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے اختیارات میں اضافہ کر دیا، اس سلسلے میں غیرقانونی تارکین کی بے دخلی کے لیے امیگریشن سروسز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل امیگریشن حکام بے دخلی کے کیسز ہوم لینڈ سیکیورٹی کو بھیجتے تھے، اب امیگریشن حکام کو بے دخلی کے کیسز پر کارروائی کا اختیار ہوگا۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے غیرقانونی تارکین کے خلاف کارروائی میں خاندانوں سے ان کے بچوں کو علیحدہ کرنے کے معاملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے لبرٹی آئی لینڈ میں سٹیچو آف لبرٹی کے قریب مظاہرہ کیا، مظاہرہ کرنے والی ایک خاتون نے اسٹیچو آف لبرٹی پر چڑھنے کی کوشش بھی کی۔پولیس نے سٹیچو آف لبرٹی پر چڑھنے والی خاتون سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ ہزاروں سیاحوں کو لبرٹی آئی لینڈ سے نکال کر جزیرے کو بند کردیا۔

مزید :

بین الاقوامی -