”نواز شریف اس دن واپس آئیں گے اور۔۔۔“ سابق وزیراعظم اور مریم نواز شریف کس دن پاکستان آئیں گے ؟ سینئر صحافی کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

”نواز شریف اس دن واپس آئیں گے اور۔۔۔“ سابق وزیراعظم اور مریم نواز شریف کس دن ...
”نواز شریف اس دن واپس آئیں گے اور۔۔۔“ سابق وزیراعظم اور مریم نواز شریف کس دن پاکستان آئیں گے ؟ سینئر صحافی کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے منگل یا بدھ تک وطن واپس آنے کی اطلاعات ہے اور ان کی واپسی پر ہی اس بارے میں کچھ کہا جا سکے گا کہ ان کا ووٹرز پر کتنا اثرورسوخ ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا گیا ، نوازشریف کو 10 سال مریم نواز کو 7 سال قید 

ایوین فیلڈ کیس کے فیصلے کے بعد نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلعت حسین نے کہا کہ یہ فیصلہ متوقع تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز جیل کی سزا ہوگی لیکن لوگ اس بات پر تقسیم کا شکار ہیں کہ آیا یہ سزا ہوئی ہے یا نہیں لیکن اب کچھ ووٹرز اب ایسے بھی ہیں جو اس تذبذب کا شکار ہیں کہ ووٹ کسے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم 100 صفحات کا فیصلہ پڑھیں گے تو چیزیں روزانہ کی بنیاد پر ہمارے سامنے آ جائیں گی۔ اس طرح کی اطلاعات ہیں کہ نواز شریف منگل یا بدھ تک واپس آ جائیں گے اور تب ہی اس بارے میں کچھ کہا جاسکے گا کہ ان کا ووٹرز پر کتنا اثر و رسوخ ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -سندھ -کراچی -