حسین لوائی کی گرفتاری ، نواز شریف کے بعد زرداری کیلئے چھریاں تیز کی جا رہی ہیں:تجزیہ کار سہیل وڑائچ

حسین لوائی کی گرفتاری ، نواز شریف کے بعد زرداری کیلئے چھریاں تیز کی جا رہی ...
حسین لوائی کی گرفتاری ، نواز شریف کے بعد زرداری کیلئے چھریاں تیز کی جا رہی ہیں:تجزیہ کار سہیل وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد اب زرداری کیلئے بھی چھریاں تیز کی جاری ہیں۔پاکستان کی سیاست سے میں پرانے چہرے تبدیل کرنے کا پروگرام ہے ۔

جیو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں سیاست سے پرانے چہر ے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے چہرے پاکستانی سیاست میں لانے کا پروگرام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حسین لوائی ایک اہم شخصیت ہیں اور ان کی گرفتار ی سے لگتاہے کہ نواز شریف کے بعد اب آصف زرداری کیلئے بھی چھریاں تیز کی جارہی ہیں ۔ یادرہے کہ حسین لوائی کی گرفتاری سندھ منی لانڈرنگ سکینڈل کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ ذرائع نے حسین لوائی کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ حسین لوائی پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے حسین لوائی کو گرفتارکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔

مزید :

قومی -