نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف فیصلہ سنتے ہوئے عمران خان کی تصویر سامنے آ گئی، ان کے چہرے کے کیا تاثرات تھے؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف فیصلہ سنتے ہوئے عمران خان کی تصویر سامنے آ ...
نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف فیصلہ سنتے ہوئے عمران خان کی تصویر سامنے آ گئی، ان کے چہرے کے کیا تاثرات تھے؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 10 سال قید ، 8 ملین پاؤنڈ جرمانہ(ایک ارب 28 کروڑ اور 83 لاکھ روپے تقریباً) ،مریم نواز کو 7 سال قید ، 2 ملین پاؤنڈ (32 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار روپے تقریباً) جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا گیا ، نوازشریف کو 10 سال مریم نواز کو 7 سال قید

 پوری قوم اس فیصلے کے انتظار میں تھی اور سب کی نظریں ٹی وی سکرین پر جمی تھیں ایسے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے یہ فیصلہ کہاں سنا اور فیصلے سنتے وقت ان کے چہرے کے کیا تاثرات تھے؟ ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔

یہ ٍٰتصویر فیس بک پر عمران خان کے آفیشل پیج سے شئیر کی گٖئی اور بتایا گیا کہ عمران خان ایوین فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنتے ہوئے۔ عمران خان نے مراد سعید اور فیصل اقبال سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں اور کارکنوں کیساتھ فیصلہ سنا اور تصویر میں فیصلہ سنتے وقت عمران خان کے چہرے پر فاتحانہ مسکراہٹ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ تصویر سامنے آنے پر تحریک انصاف کے کارکنان اسے بھرپور پسند کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ تصویر خوب وائرل ہور رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -