نواز شریف کو ایک نہیں بلکہ دو سزائیں سنائی گئیں۔۔۔ دوسری سزا کب شروع ہو گی؟ آپ بھی جانئے

نواز شریف کو ایک نہیں بلکہ دو سزائیں سنائی گئیں۔۔۔ دوسری سزا کب شروع ہو گی؟ ...
نواز شریف کو ایک نہیں بلکہ دو سزائیں سنائی گئیں۔۔۔ دوسری سزا کب شروع ہو گی؟ آپ بھی جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 10 سال قید ، 8 ملین پاو¿نڈ جرمانہ(ایک ارب 28 کروڑ اور 83 لاکھ روپے تقریباً) ،مریم نواز کو 7 سال قید ، 2 ملین پاؤنڈ (32 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار روپے تقریباً) جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس ، عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چاہنے والوں کو یہ جان کر حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ نواز شریف کو ایک نہیں بلکہ دو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق نواز شریف کو ایوین فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید اور 8 ملین پاﺅنڈ جرمانے کے علاوہ شیڈول ٹو کے تحت مزید ایک سال قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ مریم نواز شریف بھی سزا ملنے کے باعث اگلے 10 سال انتخابات لڑنے کی اہل بھی نہیں رہیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کو سنائی گئی دونوں سزاﺅں کا اطلاق ایک ساتھ ہی ہو گا یعنی اس طرح نواز شریف مجموعی طور پر 7 سال ہی قید کاٹیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -