”جرم کے مقابلے میں سزا کم ہے مگر۔۔۔“ طاہر القادری نے نواز شریف اور مریم نواز کو ملنے والی سزا کم قرار دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی دم بخود رہ جائیں گے

”جرم کے مقابلے میں سزا کم ہے مگر۔۔۔“ طاہر القادری نے نواز شریف اور مریم نواز ...
”جرم کے مقابلے میں سزا کم ہے مگر۔۔۔“ طاہر القادری نے نواز شریف اور مریم نواز کو ملنے والی سزا کم قرار دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی دم بخود رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نواز شریف اور ان کی فیملی کے دیگر افراد کو سنائی جانے والی سزا پر جے آئی ٹی، نیب پراسیکیوٹر اور احتساب عدالت کے جج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جرم کے مقابلے میں سزا تھوڑی ہے تاہم خوشی ہے کہ پاکستان میں طاقتور لوگوں کو سزا ملنے کا عمل شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف فیصلہ سنتے ہوئے عمران خان کی تصویر سامنے آ گئی، ان کے چہرے کے کیا تاثرات تھے؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹریٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی سزا پر کارکنوں نے جشن منایا۔ اعلان ہوتے ہی مرکزی سیکرٹریٹ نعروں سے گونج اٹھا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نواز شریف اور ان کی فیملی کے دیگر افراد کو سنائی جانے والی سزا پر کہا کہ جرم کے مقابلے میں سزا تھوڑی ہے تاہم خوشی ہے کہ پاکستان میں طاقتور لوگوں کو بھی سزا ملنے کا عمل شروع ہوا، جے آئی ٹی، نیب پراسیکیوٹر اور احتساب عدالت کے جج مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -