نواز شریف خود آکر لڑیں، شہباز شریف ان کی کمی پوری نہیں کر سکیں گے :جاوید ہاشمی

نواز شریف خود آکر لڑیں، شہباز شریف ان کی کمی پوری نہیں کر سکیں گے :جاوید ہاشمی
نواز شریف خود آکر لڑیں، شہباز شریف ان کی کمی پوری نہیں کر سکیں گے :جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بزر گ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ شہبازشریف نواز شریف کی کمی پوری نہیں کر سکتے ۔ نواز شریف خود آئیں اور اس جنگ کو بھر پور طریقے سے لڑیں۔

جیونیو ز کے مطابق نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفد ر کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد نواز شریف کا وطن واپس آنا ضروری ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اب نواز شریف کی کمی پوری نہیں کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئیں اور اس جنگ کو بھر پور قانونی طریقے سے لڑیں۔

مزید :

قومی -