”کوئی چینل یہ تصویر دکھا رہا ہے لیکن۔۔۔“ فیصلہ آتے ہی سماءٹی وی نے یہ تصاویر دکھانا شروع کر دیں تو مریم نواز نے فوراً ’ایکشن‘ لے لیا، ایسا پیغام جاری کر دیا کہ سب حیران پریشان رہ جائیں

”کوئی چینل یہ تصویر دکھا رہا ہے لیکن۔۔۔“ فیصلہ آتے ہی سماءٹی وی نے یہ تصاویر ...
”کوئی چینل یہ تصویر دکھا رہا ہے لیکن۔۔۔“ فیصلہ آتے ہی سماءٹی وی نے یہ تصاویر دکھانا شروع کر دیں تو مریم نواز نے فوراً ’ایکشن‘ لے لیا، ایسا پیغام جاری کر دیا کہ سب حیران پریشان رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 10 سال قید ، 8 ملین پاو¿نڈ جرمانہ(ایک ارب 28 کروڑ اور 83 لاکھ روپے تقریباً) ،مریم نواز کو 7 سال قید ، 2 ملین پاو¿نڈ (32 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار روپے تقریباً) جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف فیصلہ سنتے ہوئے عمران خان کی تصویر سامنے آ گئی، ان کے چہرے کے کیا تاثرات تھے؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 
سزا سنائے جانے کے بعد ٹی وی چینلز کی جانب سے مختلف ’اینی میشنز‘ اور دیگر تصاویر اور ویڈیوز چلائی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز نے اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز کے کارٹون کو سلاخوں کے پیچھے حیران پریشان دکھایا جس پر مریم نواز شریف نے فوراً ”ایکشن“ لے لیا اور ٹوئٹر پر ایسا بیان جاری کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے۔


انہوں نے ٹوئٹر پر اس کارٹون کی تصاویر جار ی کرتے ہوئے لکھا ”کوئی چینل سر جھکی اور پریشان دکھانے والی مضحکہ خیز تصاویر مت دکھائے۔ نواز شریف اور میں نہ ہی پریشان ہیں اور نہ ہی فکرمند۔۔۔ اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں۔“