نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف آنے والے فیصلے کا وقت غلط ہے : خورشید شاہ

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف آنے والے فیصلے کا وقت غلط ہے : خورشید شاہ
نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف آنے والے فیصلے کا وقت غلط ہے : خورشید شاہ

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نوازشریف کے خلاف آنے والے فیصلے کے وقت کو غلط قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ملنے والے سزاوں اور جرمانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کا وقت غلط ہے۔ان کا کہناتھاکہ اب جب الیکشن کا وقت ہے ایسافیصلہ کئی معنی نکالے گاجس کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ،یہ فیصلہ 3ماہ قبل آجانا چاہیے تھا۔خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے اور پاناما کافیصلہ اسمبلی میں لاتے تو یہ وقت نہ دیکھتے۔

مزید :

قومی -