”شیر 10 سال، بلی 7 سال اور۔۔۔“ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کیلئے شیر اور مریم نواز کیلئے ’بلی‘ کا لفظ استعمال کیا مگر کیپٹن (ر) صفدر کو کیا کہا؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر کوئی آگ بگولہ ہو گیا

”شیر 10 سال، بلی 7 سال اور۔۔۔“ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عدالتی فیصلے کے بعد ...
”شیر 10 سال، بلی 7 سال اور۔۔۔“ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کیلئے شیر اور مریم نواز کیلئے ’بلی‘ کا لفظ استعمال کیا مگر کیپٹن (ر) صفدر کو کیا کہا؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر کوئی آگ بگولہ ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 10 سال قید ، 8 ملین پاو¿نڈ جرمانہ(ایک ارب 28 کروڑ اور 83 لاکھ روپے تقریباً) ،مریم نواز کو 7 سال قید ، 2 ملین پاو¿نڈ (32 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار روپے تقریباً) جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف فیصلہ سنتے ہوئے عمران خان کی تصویر سامنے آ گئی، ان کے چہرے کے کیا تاثرات تھے؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

اس فیصلے کے بعد سیاسی رہنماءاپنا اپنا موقف دینے میں مصروف ہیں تو صحافی بھی خوب تبصرے کر رہے ہیں مگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نواز شریف کے داماد اور مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے بارے میں ایسا لفظ استعمال کر دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”شیر 10 سال، بلی 7 سال اور لگڑ بگڑ 1 سال“

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے کیپٹن (ر) صفدر کیلئے ”لگڑبگڑ“ کا لفظ استعمال کئے جانے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ موقف دیتے ہوئے یا تبصرہ کرتے ہوئے اخلاقیات کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -