8 لاکھ یمنی بھوک کاشکار،الحدیدہ کے حالات تشویشناک ہو چکے ہیں: امدادی تنظیم آکسفیم
صنعاء(این این آئی)یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں جاری لڑائی لاکھوں شہریوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔شہریوں کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں اور ہیضے کے پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی امدادی تنظیم آکسفیم نے بتایاکہ تقریباً 10لاکھ متاثرہ افراد میں سے لگ بھگ 8 لاکھ کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس تنظیم نے مزید بتایا کہ80 ہزار سے زائد شہریوں کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں اور ہیضے کے پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ حوثی باغیوں کے زیر قبضہ اس شہر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے لڑائی جاری ہے، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت اور سعودی عسکری اتحاد الحدیدہ پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔