45 سالہ خاتون ٹرین اور پٹڑی کے درمیان پھنس گئی، لوگ ایمبولینس بلانے لگے تو چیخ چیخ کر منع کرنے لگی، منع کیوں کررہی تھی؟ حقیقت جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے 

45 سالہ خاتون ٹرین اور پٹڑی کے درمیان پھنس گئی، لوگ ایمبولینس بلانے لگے تو چیخ ...
45 سالہ خاتون ٹرین اور پٹڑی کے درمیان پھنس گئی، لوگ ایمبولینس بلانے لگے تو چیخ چیخ کر منع کرنے لگی، منع کیوں کررہی تھی؟ حقیقت جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے 

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ٹرین سے اترتے ہوئے ایک خاتون پھسل گئی اور ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان موجود جگہ میں اس کی ٹانگ پھنس کر لہولہان ہو گئی۔ پاس موجود کئی لوگ اسے باہر نکالنے کے لیے آگے بڑھے اور ایمبولینس بلانے لگے تو خاتون نے چیخ چیخ کر ایمبولینس بلانے سے منع کرنا شروع کر دیا۔ خاتون نے ایسا کیوں کیا؟ اس کی وجہ جان کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہو جائیں گی۔

میل آن لائن کے مطابق امریکہ کے شہر بوسٹن میں یہ دلدوز واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون کی ٹانگ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان موجود خلاء میں پھنسنے کے باعث اس کی ٹانگ شدید زخمی ہو گئی لیکن اس نے اس لیے لوگوں کو ایمبولینس بلانے سے منع کردیا کیونکہ وہ ایمبولینس کا خرچ برداشت نہیں کر سکتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے جب دوسروں سے کہا کہ ’’فوراً ایمبولینس بلاؤ‘‘ تو خاتون چیخ کر بولی’’تم جانتے ہوکہ ایمبولینس کا کتنا خرچ آئے گا؟ تین ہزار ڈالر(تقریباً3لاکھ روپے)۔ میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے۔‘‘تاہم ساتھی مسافروں نے اس کے چیخ و پکار کی پروا نہ کرتے ہوئے ایمبولینس بلا لی اور اسے بوسٹن میڈیکل سنٹر منتقل کر دیا گیا ۔خاتون کی اس دہائی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو امریکی شہری بڑی تعداد میں اپنے ملک کے ہیلتھ کیئر سسٹم پر تنقید کرنے لگے۔

ایک خاتون نے کہا کہ ’’امریکہ کا ہیلتھ کیئر سسٹم انتہائی ظالمانہ ہے۔‘‘ سٹیفن سروسیک نامی شخص نے لکھا کہ ’’ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم کی یہ حالت ہے اور وہ بھی ایک بڑے شہر میں، جہاں کئی دنیا کے بہت اچھے ہسپتال ہیں۔‘‘ جوآن پیڈرو فیسانوٹی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’’اس سے اچھی ہیلتھ کیئر تو تیسری دنیا کے کئی ممالک میں ہے اور مفت ہے۔ میں حیران ہوں کہ امریکہ جیسا امیر ملک ہیلتھ کیئر مفت نہیں کر سکتا۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -