نوبیاہتا دلہن نے شادی کے 3 دن بعد ہی دولہے کا گلا کاٹ ڈالا، لیکن کیوں؟ وجہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا

نوبیاہتا دلہن نے شادی کے 3 دن بعد ہی دولہے کا گلا کاٹ ڈالا، لیکن کیوں؟ وجہ ...
نوبیاہتا دلہن نے شادی کے 3 دن بعد ہی دولہے کا گلا کاٹ ڈالا، لیکن کیوں؟ وجہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک دلہن نے شادی کے تین روز بعد ہی اپنے دولہا کا درانتی سے گلا کاٹ کر اسے قتل کر دیا۔ جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس نے پولیس کو اس ہولناک واردات کی ایسی وجہ بتا دی کہ پولیس والے بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہارکے گاؤں مقیم پور میں پیش آیا ہے جہاں 30سالہ رویندر سنگھ کی تین دن قبل 23سالہ سنکی دیوی سے شادی ہوئی تھی۔ واقعے کی رات سنکی دیوی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر درانتی سے رویندر کا گلا کاٹ ڈالا اور دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ’’مجھے سر میں شدید درد ہو رہا تھا، جس کی وجہ سے میں نے اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔‘‘

مقتول کی والدہ بھاگوتی کنور کا کہنا تھا کہ ’’شادی کے بعد دونوں میاں بیوی میں کوئی جھگڑا بھی نہیں ہوا تھا۔ اس رات بھی وہ سونے گئے تو خوش لگ رہے تھے۔ نجانے رات کو ایسا کیا ہوا کہ میری بہو نے میرے بیٹے کو مارڈالا۔ رات ایک بجے میں رویندر کی چیخوں کی آواز سن کر بیدار ہوئی اور دوڑ کر ان کے کمرے کی طرف گئی۔ میں 10منٹ تک دروازہ پیٹتی رہی، تب کہیں سنکی دیوی نے دروازہ کھولا لیکن جب میں اندر داخل ہوئی تو میرا بیٹا لہولہان حالت میں پڑا تھا۔ میں نے ہمسایوں کو مدد کے لیے بلایا اور ہم اسے ہسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی اسے مردہ قرار دے دیا۔‘‘

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتاری کے بعد قاتل خاتون حیران کن طور پر پرسکون ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ واضح رہے کہ رویندر اور سنکی دونوں پہلے بھی شادی شدہ تھے۔تاہم رویندر کی کوئی اولاد نہیں تھی لیکن سنکی کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی بھی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -