’میں 3 سال سے اپنے شوہر سے بے وفائی کررہی ہوں کیونکہ۔۔۔‘ خاتون نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

’میں 3 سال سے اپنے شوہر سے بے وفائی کررہی ہوں کیونکہ۔۔۔‘ خاتون نے ایسی ...
’میں 3 سال سے اپنے شوہر سے بے وفائی کررہی ہوں کیونکہ۔۔۔‘ خاتون نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون جو گزشتہ تین سال سے اپنے شوہر سے بے وفائی کررہی ہے، نے گزشتہ روز اپنے اس شرمناک کام کی ایسی وجہ بتادی ہے کہ انٹرنیٹ پر طوفان آ گیا۔ اس 49سالہ خاتون نے شناخت خفیہ رکھتے ہوئے ڈیلی سٹار کو بتایا کہ ’’میں گزشتہ 3سال سے اپنے شوہر کے ساتھ بے وفائی کر چکی ہوں، اس دوران میں نے متعدد مردوں کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور کئی کے ساتھ اب بھی میرے مراسم ہیں۔ میری شوہر سے بے وفائی کی وجہ یہ تھی کہ مجھ میں جنسی تحریک بہت زیادہ تھی۔ میں اپنے شوہر کی کام اور گھر کی عادات اور اس کی مباشرت میں عدم دلچسپی سے تنگ آ چکی تھی۔ اس سے میری تسکین نہیں ہو رہی تھی چنانچہ میں نے غیرمردوں سے تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘

خاتون کا کہنا تھا کہ ’’میں نے مردوں سے تعلق استوار کرنے کے لیے ڈیٹنگ ویب سائٹ ایشلے میڈیسن پر اکاؤنٹ بنایا اور اس کے ذریعے میں اب تک درجنوں مردوں سے مل چکی ہوں۔ ان میں سے بعض کے ساتھ میں شروع سے صرف چیٹنگ کرتی آ رہی ہوں جبکہ اکثر کے ساتھ میں نے جنسی تعلق بھی استوار کیا۔ ان مردوں میں ایک ایسا تھا جس کے متعلق میں کہہ سکتی ہوں کہ اس کے لیے میں اپنے شوہر کو چھوڑ سکتی ہوں۔اب تک میرے شوہر کو میرے دیگر مردوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پتا نہیں چلا۔ اسے یہ بھی معلوم نہیں کہ میں نے ایشلے میڈیسن پر اکاؤنٹ بنا رکھا ہے تاہم مجھے معلوم ہے کہ اگر میں پکڑی گئی تو میری شادی شدہ زندگی تباہ ہو سکتی ہے لیکن میں اب اس کے بغیر نہیں رہ سکتی، کیونکہ غیرمردوں سے مراسم کی وجہ سے میری جنسی تحریک اور بھی زیادہ ہو گئی ہے۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -