خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد ہسپتال سے اس کی تصویر انٹرنیٹ پر لگائی تو دیکھ کر لوگ غصے سے آگ بگولا ہوگئے، ہر کوئی اس پر برس پڑا کیونکہ۔۔۔

خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد ہسپتال سے اس کی تصویر انٹرنیٹ پر لگائی تو دیکھ ...
خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد ہسپتال سے اس کی تصویر انٹرنیٹ پر لگائی تو دیکھ کر لوگ غصے سے آگ بگولا ہوگئے، ہر کوئی اس پر برس پڑا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد اس کے ساتھ ہسپتال کے بیڈ سے ایک تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔ شاید وہ اپنا خوشی کا لمحہ صارفین کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی تھی لیکن صارفین اس تصویر کو دیکھ کر آگ بگولا ہو گئے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق کونسٹینس ہال نامی اس خاتون کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ہاتھ میں فون اور دوسرے ہاتھ میں شوگری مشروب کا ایک کین پکڑے بیڈ پر بیٹھی ہوتی ہے۔ اس کی پائنتی میں نومولود لیٹا ہوتا ہے اور اس کا شوہر نومولود کی دیکھ بھال کر رہا ہوتا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق صارفین، بالخصوص خواتین نے جب یہ تصویر دیکھی تو کونسٹینس پر برس پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تصویر سے لگتا ہے جیسے اسے اپنے بچے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے۔ وہ ماں بننے کے ان خوبصورت لمحات کو اپنے بچے کے ساتھ گزارنے کی بجائے فون پر لگی ہوئی ہے۔ایک خاتون نے کمنٹس میں لکھا کہ ’’اس عورت کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ بچے کی پیدائش کے بعد شوگری مشروب اس کے لیے کتنا نقصان دہ ہے۔‘‘ تاہم اگلے روز کونسٹینس نے نئی پوسٹ میں ان صارفین کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ’’اس بات سے کسی کا کیا تعلق میں بچے کی پیدائش کے بعد اپنے فون پر کیا کر رہی تھی۔ تم لوگ اپنے کام سے کام رکھا کرو۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -