نوجوان لڑکی کی یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، لوگوں کی لڑائیاں ہوگئیں، اس میں ایسا کیا ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

نوجوان لڑکی کی یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، لوگوں کی لڑائیاں ہوگئیں، اس ...
نوجوان لڑکی کی یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، لوگوں کی لڑائیاں ہوگئیں، اس میں ایسا کیا ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لڑکیاں شاید اپنی تصاویر انٹرنیٹ پر اس لیے لگاتی ہیں کہ انہیں کچھ تعریف سننے کو مل جائے لیکن ایک برطانوی لڑکی کی تصویر پر اس کی تعریف تو کیا، لوگوں کی آپس میں ہی لڑائی شروع ہو گئی ہے، اور وہ بھی تصویر میں موجود ایک ایسی گھٹیا سی چیز پر کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ہینا نامی اس لڑکی نے اپنی ٹنڈر پروفائل میں یہ تصویر لگائی جس میں وہ باتھ روم میں موجود ہوتی ہے اور جسم کو تولیے سے ڈھانپے دانت برش کر رہی ہوتی ہے لیکن لوگوں نے اس کے سراپے پر بات کرنے کی بجائے واش روم میں لگے ٹوائلٹ پیپر رول پر بحث شروع کر دی۔ 

دراصل ہوا کچھ یوں کہ تصویر میں موجود پیپر رول اس طرح الٹا لگایا گیا تھاکہ اس کا کھینچنے والا سرا آدمی کی طرف ہونے کی بجائے دیوار کی طرف تھا۔ پہلے تو کچھ لوگوں نے ہینا پر تنقید کی کہ سیلفیاں بنانے کا تو آپ کو شوق ہے، ذرا پیپررول ہی سیدھا لگا لیں لیکن پھر کچھ لوگ ہینا کی حمایت میں بھی آگے آ گئے اور یوں صارفین میں لڑائی شروع ہو گئی۔ اب بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ پیپر رول دراصل اسی طرح سیدھا ہوتا ہے لیکن کچھ کا کہنا ہے کہ اس طرح الٹا ہوتا ہے۔ہینا کی یہ تصویر اس لاحاصل بحث کی وجہ سے اس قدر وائرل ہو چکی ہے کہ اب تک اسے 3ہزار سے زائد لوگ شیئر کر چکے ہیں۔ہینا کا کہنا ہے کہ ٹنڈر پر مرد آتے ہیں اور مجھ سے دوستی کی بجائے پیپر رول سیدھا کرنے کا مشورہ دے کر رخصت ہو جاتے ہیں۔میں سمجھتی ہوں کہ اس طرح بھی پیپررول درست ہے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس طرح گھماتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -