19 سالہ مسلم لڑکی پر شرپسندوں کا حملہ ، حجاب نوچ کر تیز دھار آلہ سے زخمی کردیا

19 سالہ مسلم لڑکی پر شرپسندوں کا حملہ ، حجاب نوچ کر تیز دھار آلہ سے زخمی کردیا
19 سالہ مسلم لڑکی پر شرپسندوں کا حملہ ، حجاب نوچ کر تیز دھار آلہ سے زخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسل(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک 19 سالہ لڑکی گھر جانے کے لیے پیدل جارہی تھی کہ گھات لگائے کچھ شرپسندوں نے اس کو گھیرلیا اور حملہ کرکے حجاب نوچ کر پھینک دیا۔ یہی نہیں ایک حملہ آور نے لڑکی کو لات مار کر زمین پر بھی گرا دیا اور پھر اس پر تیز دھار آلہ سے حملہ کردیا ، جس میں وہ زخمی ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجئم میں مسلم لڑکی پر حملہ کرنے کا ایک تازہ واقعہ پیش آیا ہے ، جس کی وجہ سے وہاں کی مسلم کمیونٹی کے درمیان خوف و ہراس کا ماحول پایا جارہا ہے۔ ایک 19 سالہ لڑکی گھر جانے کے لیے پیدل جارہی تھی کہ گھات لگائے کچھ شرپسندوں نے اس کو گھیرلیا اور حملہ کرکے حجاب نوچ کر پھینک دیا۔ یہی نہیں ایک حملہ آور نے لڑکی کو لات مار کر زمین پر بھی گرا دیا اور پھر اس پر تیز دھار آلہ سے حملہ کردیا ، جس میں وہ زخمی ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بیلجئم کی راجدھانی برسلز کے نزدیکی علاقہ اینڈرلز میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی نے جب اپنی جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کی تو حملہ آور نے اس کا تعاقب کیا اور پھر اس کی قمیص پھاڑ دی۔ تاہم جب لڑکی نے شور مچایا تو حملہ آور مغلظات بکتے ہوئے فرار ہوگئے۔ حملہ آوروں نے اسلام مخالف بتاتیں بھی کہیں۔