فیصلہ ر وک لیا جاتا تو ملک کے لئے بہتر ہوتا :شاہدخاقان عباسی

فیصلہ ر وک لیا جاتا تو ملک کے لئے بہتر ہوتا :شاہدخاقان عباسی
فیصلہ ر وک لیا جاتا تو ملک کے لئے بہتر ہوتا :شاہدخاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فیصلہ روک لیا جاتا تو ملک کے لئے بہتر ہوتا ، ایون فیلڈ فیصلے پر مسلم لیگ ن کے کارکن 25جولائی کو فیصلہ دیں گے ۔ نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں ہم نے یہ سب پہلے بھی بھگتا ہوا ہے ۔

دنیا نیوزکے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیرزادہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن اور پارٹی ر ہنما اس لئے عدالت نہیں آئے کے پارٹی کی جانب سے ایسی کوئی کال نہیں دی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کا کارکن اس فیصلے پر 25جولائی کو فیصلہ دے گا ۔ نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں ہے اور وہ اپنی اہلیہ کی طبیعت درست ہوتے ہی وطن واپس آجائیں گے ۔ ہم نے یہ سب کچھ پہلے ہی بھگتا ہوا ہے ۔ ہم عدالتی عمل کی پیروی کریں گے لیکن اگر یہ فیصلہ روک لیا جاتا تو پاکستان کے لئے بہت زیادہ بہتر ہوتا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -