مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر’’ جان ابراہم ‘‘ پر مقدمہ

مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر’’ جان ابراہم ‘‘ پر مقدمہ
مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر’’ جان ابراہم ‘‘ پر مقدمہ

  

ممبئی(یو این پی)بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کیخلاف بی جے پی کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج کرادیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جان ابراہم کیخلاف علی جعفری نے ایف آئی آر درج کرائی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ فلم ’’ستیہ میو جیتے ‘‘کے ٹریلر میں کچھ ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جن سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، لہٰذا فلم سے یہ مناظر حذف کئے جائیں۔ دوسری جانب سی بی ایف سی کے سابق چیئرمین پہلاج نہلانی کا کہنا ہے کہ ہمیں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے سخت ہدایت دی گئی ہیں کہ جن مناظر سے عوام کے جذبات مجروح ہوتے ہوں ان میں رسک لینے کی ضرورت نہیں ہے اور ایسے مواد کو فوری طور پر ہٹادیاجائے ،مجھے یقین ہے کہ مذکورہ فلم کے ہدایتکار وپروڈیوسرز فلم سے سین احتجاج کے باعث ہٹادیں گے۔

مزید :

تفریح -