امید ہے والدہ کی طرح اپنی شخصیت بنا سکوں:جھانوی کپور

امید ہے والدہ کی طرح اپنی شخصیت بنا سکوں:جھانوی کپور
امید ہے والدہ کی طرح اپنی شخصیت بنا سکوں:جھانوی کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ آنجھانی اداکاری سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپورنے کہا ہے کہ امید ہے والدہ کی طرح اپنی شخصیت بنا سکوں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں جھانوی کپور نے کہا کہ 146اپنی فلم دھڑک کی شوٹنگ کے دوران میں سب کچھ بھول چکی تھی،امید ہے کہ میں سب کی اور اپنی امیدوں پر پوری اتر سکوں۔انہوں نے کہا کہ 146امید ہے کہ میں نے ایسی پرفارمنس دی ہو،جس سے میں اپنی خود کی شخصیت بنا سکوں۔جھانوی کپور کیلئے ان کی پہلی فلم کی ریلیز کا موقع نہایت خوشی کا وقت ہے لیکن ان کی والدہ کی غیر موجودگی انہیں شوٹنگ کی ریلیز کا پہلا دن یاد دلاتی ہے جب سری دیوی بونی کپور کے ساتھ سیٹ پر موجود تھیں۔واضح رہے کہ سری دیوی کا انتقال رواں سال فروری میں دبئی کے ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے اور ڈب میں ڈوبنے کے باعث ہوا۔سری دیوی کا انتقال جھانوی کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی ہوا، اس کے باوجود جھانوی نے اپنی فلم کی شوٹنگ وقت پر مکمل کی۔

مزید :

تفریح -