گھانا،شدید بارشیں، 12 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

گھانا،شدید بارشیں، 12 افراد ہلاک متعدد لاپتہ
گھانا،شدید بارشیں، 12 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

  

گھانا(آن لائن) گھانا میں جاری شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی،جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ادارہ برائے انسداد آفات کے رابطہ افسر جوزف آسو منگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بوسوم ٹوا نامی شہر میں 2روز سے جاری موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے،جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہو گئے ہیں۔آسومنگ نے کہا کہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک تقریباً 150 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی گھانا میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -