شہبازشریف خوش قسمت ہیں کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس نہیں کھلا،ایسا ہوجاتا توچھوٹے میاں صاحب جیل میں ہوتے: عمران خان 

شہبازشریف خوش قسمت ہیں کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس نہیں کھلا،ایسا ہوجاتا ...
شہبازشریف خوش قسمت ہیں کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس نہیں کھلا،ایسا ہوجاتا توچھوٹے میاں صاحب جیل میں ہوتے: عمران خان 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجا ب میاں شہباز شریف خوش قسمت ہیں کہ حدیبیہ پیپرمل کاکیس نہیں کھلا، کیس کھل جاتا تووہ جیل میں ہوتے،56کمپنیز اور میٹروکرپشن میں شہباز شریف کا نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ آج کے فیصلے کاالیکشن پرکیااثر ہوگا؟کچھ نہیں کہہ سکتا، بیگم کلثوم نوازکی دل سے عزت کرتاہوں ، اللہ تعالیٰ کلثوم نوازکوصحت عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالاجاتا؟نوازشریف نے ابھی 300 ارب کاجواب دیناہے،پاکستان میں قانون سب کیلئے ایک ہوناچاہیے، انہوں میں میثاق جمہوریت پر مک مکاکیاتھا، پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ ایک دوسرے کی کرپشن بچاتے رہے۔

کپتان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں پہلی بارکسی طاقتور کوسزاہوئی ، یہ عوا م میں نکلیں پتہ چل جائیگاکہ عوام کہاں کھڑے ہیں؟ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو گاڈفادر کہاتھا،جو آدمی 300ارب چوری کر کے باہر لے کر گیا اس کے لئے عوام سڑکوں پر نہیں نکلتی لیکن تھوڑے بہت پٹواری ضرور سڑکوں پر آجاتے ہیں،عوام نیلسن منڈیلا جیسے لوگوں کے پیچھے باہر نکلتے ہیں ۔

مزید :

قومی -