نوازشریف نیلسن منڈیلا نہیں، قوم ان کی گرفتاری سے خوش ہوگی :فواد چودھری

نوازشریف نیلسن منڈیلا نہیں، قوم ان کی گرفتاری سے خوش ہوگی :فواد چودھری
نوازشریف نیلسن منڈیلا نہیں، قوم ان کی گرفتاری سے خوش ہوگی :فواد چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے اور قوم ان کی گرفتاری سے خوش ہوگی۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کوئی نیلسن منڈیلا تو نہیں ہیں ۔ان کی گرفتاری پر پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑے گی ۔ وہ کوئی عوام کے لئے جیل نہیں جارہے بلکہ انہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے اور اس پر وہ جیل جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم خوش ہوگی جب وہ جیل جائیں گے۔ عوام میں ان کے یا ان کے خاندان کے لئے کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اربوں کی جائیدادیں ہیں اور ان کا نواز شریف جواز پیش نہیں کر سکے اور کرپشن یہی ہے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی خلاءکی وجہ سے عدلیہ نے بہت سے وہ کام کئے ہیں جو ان کے کرنے کے نہیں تھے لیکن ہم حکومت میں آنے کے بعد عدلیہ میں اصلاحات لیکر آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا فیصلہ جوڈیشل ایکٹوازم کی ایک مثال ہے ۔

مزید :

قومی -