پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو 0-2سے شکست دے دی

پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو 0-2سے شکست دے دی
پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو 0-2سے شکست دے دی

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔نزنی نوگروڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر فرانس کا غلبہ رہا جس کا اندازہ 62 فیصد بال پوزیشن سے ہوتا ہے۔یوروگوائے نے فرانسیسی گول پر چار حملے کیے تاہم گول کیپر انہیں روکنے میں کامیاب رہا۔

اس کے مقابلے میں فرانس نے صرف دو مرتبہ گول پر حملے کیے تاہم دونوں مرتبہ گول سکور کرنے میں کامیاب رہا۔پہلا گول رافیل ورانے نے 40ویں منٹ میں سکور کیا۔ 61ویں منٹ میں انٹون گرزمان کے گول کی بدولت فرانس کی سبقت دگنی ہوگئی۔اگلا کوارٹر فائنل برازیل اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -