سیاسی جماعتوں کے گنجائش ر کھنے کا کہا، تحریک انصاف سے اتحاد کی بات نہیں کی :فضل الرحمن

سیاسی جماعتوں کے گنجائش ر کھنے کا کہا، تحریک انصاف سے اتحاد کی بات نہیں کی ...
سیاسی جماعتوں کے گنجائش ر کھنے کا کہا، تحریک انصاف سے اتحاد کی بات نہیں کی :فضل الرحمن

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ف)کے امیر مو لانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میں نے الیکشن کے بعد تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرنے کی بات نہیں کی بلکہ میں نے تو یہ کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو مخالفت کے باوجود کچھ گنجائش ضرور رکھنی چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن سیاسی جماعتیں اتنی گنجائش رکھتی ہیں کہ الیکشن کے بعد آپس میں مل سکیں۔ میں نے تحریک انصاف کے حوالے سے یہ کہا تھا کہ اس جماعت کے ساتھ اتحاد ناممکنات میں سے ہے ۔ اس لئے میر ی ہر بات کے ٹکڑے کو علیحدہ علیحدہ نہ لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر سنجیدہ آدمی جس کی صبح بات کچھ اور ہوتی ہے اور شام کو کچھ اور ہوتی ہے اس کے ہوتے ہوئے پاکستان دنیا کے ساتھ کوئی سنجیدہ معاملہ طے کرتا ہے تو ایسے میں ملک کہاں کھڑا ہوگا ؟

مزید :

قومی -