نواز شریف کا بیانیہ اتنا مضبوط ہے کہ 20دن میں نظر آجائے گا:شیخ رشید

نواز شریف کا بیانیہ اتنا مضبوط ہے کہ 20دن میں نظر آجائے گا:شیخ رشید
نواز شریف کا بیانیہ اتنا مضبوط ہے کہ 20دن میں نظر آجائے گا:شیخ رشید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف کا بیانیہ اتنا مضبوط ہے کہ یہ 20دن میں نظر آجائے گا ، نواز شریف نے اس سے قبل بھی ہائیکورٹ میں بھی قطری خط پیش کیا تھا اور اب ان کو 10روز میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ اتنا مضبوط ہے کہ 20دن میں نظر آجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے قطری خط مسترد کردیا ہے ۔ زرداری پیسٹری چور ہے اور نوازشریف بیکری چور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بیماری کی فوٹو بھیجتا ہے اور خودوہا ں واکنگ کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈاراور نواز شریف ملک بیچ کر کھا گئے ہیں ۔ ملک کومقروض کردیا ہے ، پہلے بچہ 35ہزار کا مقروض ہوتا ہے اور اب پیدا ہوتے ہی ایک لاکھ 45ہزار کا مقرو ض ہے ۔انہوں نے کہا قوم کے غریب بچوں کا کیا قصور ہے ؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس سے قبل بھی ہائیکورٹ میں بھی قطری خط پیش کیا تھا اور اب ان کو 10روز میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنی ہے ۔

مزید :

قومی -