مسلسل 3سال سے امداد کی فراہمی پر ترکی کے شکر گذار ہیں:یمنی وزیر

مسلسل 3سال سے امداد کی فراہمی پر ترکی کے شکر گذار ہیں:یمنی وزیر
مسلسل 3سال سے امداد کی فراہمی پر ترکی کے شکر گذار ہیں:یمنی وزیر

  

استنبول(آن لائن)یمن نے مسلسل 3 سال سے انسانی امداد فراہم کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یمنی وزیر برائے منصوبہ بندی و عالمی تعاون محمد سعید السعیدی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں صنعاء کیلئے ترکی کے سفیر لیونت ایلر کے ساتھ ملاقات میں یمن کیلئے انسانی امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی 3 سال سے متواتر یمن کو انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ملاقات میں انھوں نے یمن کی تعمیر نو اور جنگ کے بعد کے دور سے متعلق دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے موضوعات پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر ترک سفیر ایلر نے بھی ترکی کے یمن کی انتظامیہ،حکومت اور عوام کی مدد کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ ملک کے ترقیاتی و استحکام مرحلے کیساتھ تعاون کیا جانا اہمیت کا حامل ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -