فیصلہ نوازشریف کے ساتھ ناانصافیوں کاتسلسل ہے:حمزہ شہباز

فیصلہ نوازشریف کے ساتھ ناانصافیوں کاتسلسل ہے:حمزہ شہباز
فیصلہ نوازشریف کے ساتھ ناانصافیوں کاتسلسل ہے:حمزہ شہباز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نوازشریف کل بھی دیانت دارتھا اور آج بھی دیانتدار ہے،جو مرضی کرلو!نوازشریف کودلوں سے نہیں نکالاجاسکتا ہے،25 جولائی کو عوام کی عدالت لگے گی،آج کافیصلہ نوازشریف کے ساتھ ناانصافیوں کاتسلسل ہے۔

جیو نیوز کے مطابق رہنمامسلم لیگ(ن)حمزہ شہباز نے این اے133میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پنجاب میں کام ہواہے،جوچاہے سروے دیکھ لیں شیرسب سے آگے ہے،عمران خان جتنے مرضی دھرنے کرلیں،25جولائی کوانکایوم حساب ہے،جھوٹ بولنے کاکوئی ورلڈکپ ہوتاتوعمران خان وہ ضرورجیتے گا،خیبرپختونخوامیں دھول مٹی نظرآتی ہے مگرمیٹرونظرنہیں آتی،نوازشریف کے5سا ل میں11ہزارمیگاواٹ بجلی نیشنل گرڈمیں آئی ہے،پاکستان میں70سال میں18ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کل بھی دیانت دارتھا اور آج بھی دیانتدار ہے،جو مرضی کرلو!نوازشریف کودلوں سے نہیں نکالاجاسکتا ہے،25 جولائی کو عوام کی عدالت لگے گی۔

مزید :

قومی -