بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی نے بڑا ریکارڈ بنا لیا
لارڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کے میچ میں 5 سے زائد وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔انہوںنے بنگلادیش کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔انیس سالہ نوجوان بولر نے کینیا کے کولنس ابویا کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے 2003 کے ورلڈکپ میں 21 سال کی عمر میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کر کے بنایا تھا۔شاہین آفریدی نے حالیہ ورلڈکپ کے 5 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی نوجوان فاسٹ باولر کی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔شاہین آفریدی سے قبل پاکستان کی طرف سے عبدالرزاق ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کم عمر ترین باولر تھے، عبدالرزاق نے 1999 کے ورلڈکپ میں 13 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔