5جولائی :پیپلزپارٹی کایوم سیاہ، جنوبی پنجاب میں مظاہرے ، حکومت کیخلاف بھی نعرے

5جولائی :پیپلزپارٹی کایوم سیاہ، جنوبی پنجاب میں مظاہرے ، حکومت کیخلاف بھی ...

ملتان+رحیم یارخان+بہاولپور+کوٹ ادو(سٹی رپورٹر+بیورو رپورٹ +تحصیل رپورٹر) پانچ جولائی 1977 کی سیاہ تاریخ کو یوم سیاہ کے طور پیپلزپارٹی ہر سال مناتی ہے اور مانتی رہے گی کیونکہ اس سیاہ تاریخ کوجنرل ضیا الحق نے پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

عوامی جمہوری منتخب حکومت پر رات کی تاریکی میں شب خون مارا اور پاکستانی تاریخ کے بدترین مارشل لا کی بنیاد رکھی پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی اور سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ کی قیادت میں ملتان سٹی و ضلع کی تنظیم کے زیر اہتمام 5 جولائی یوم سیاہ کے موقع پر کچہری چوک پر آمریت کے جابرانہ و ظالمانہ اقدام کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے خصوصی شرکت کی مظاہرہ سے خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، بابو نفیس انصاری، خالد حنیف لودھی، راو ساجد علی، اے ڈی بلوچ، شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، سید عارف شاہ، شاہد رضا صدیقی، مرزا عزیز اکبر بیگ ایڈووکیٹ، ایم سلیم راجا، چوہدری یاسین، راضیہ رفیق، مرزا نذیر بیگ، ملک آصف رسول اعوان، سید غلام مصطفے گیلانی، رانا نیک محمد زاہد، عاشق بھٹہ، ڈاکٹر یونس شاکر، خواجہ عمران،نعیم شہزاد بھٹی، ساجد بلوچ، الطاف وینس، رئیس قریشی، شگفتہ حبیب، عابدہ بخاری، نورین قیصر، وحید الحسن بھٹہ جانباز، ملک ندیم اختر، امین ساجد، سید اظہر شاہ، زاہد محمود صدیقی، ملک رضوان ہانس ایڈووکیٹ، عمران جاوید سمرا، قاسم کھوکھر، ملک سجاد، ملک طارق کھوکھر، ملک ذوالفقار بھٹہ، طارق شاد، ناصر بلوچ، حامد اعوان، خواجہ نور مصطفے ایڈووکیٹ، نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، ناصر حیدری ایڈووکیٹ، واجد رضوی ایڈووکیٹ، حیدر شاہ، خواجہ ارشد، شیخ محمد حسین، حاجی طاہر اور شبیر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی کی تاریخ کو ایک جابر ڈکٹیٹر نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر سیاہ دن میں بدل دیا اس سیاہ دن کے سیاہ کارنامے آج تک پاکستانی عوام بھگت رہی ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار سے ہٹانا اور پھر انہیں تختہ دار پر چڑھانا دراصل پاکستان کی عوام کی ترقی و فلاح و بہبود کے خلاف ایک گہری سازش کا حصہ تھا اس کے بعد شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی اس لئے بھرے جلسہ میں شھید کیا گیا کہ وہ اپنے باپ ذوالفقار علی بھٹو کا ادھورا مشن مکمل کرنا چاہتی تھیں۔پیپلزپارٹی اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس ظالم و جابر حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن چکی ہے اور اس سلسلہ میں ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے۔ مظاہرے میں حاجی لطیف انصاری، حسنین شاہ ایڈووکیٹ، واجد رضوی ایڈووکیٹ، صادق سنپال، اشفاق قریشی، مطلوب بخاری، عمران بھٹہ ایڈووکیٹ، نظراللہ خان، شبانہ گل، گلنار بی بی، فرزانہ ملک، رضوانہ ارشاد، رخسانہ بی بی، کنیز فاطمہ، کلثوم بی بی، نذیر بیگم، سکینہ بیگم، منزہ حمید، نسرین بی بی، چاندنی ، سمیرا ناز،روبینہ قریشی، ماہ نور، عبدالعزیز بھٹی، رمضان بھٹہ، ڈاکٹر مشتاق ملک، ملک نواز، اشفاق احمد خان، عاشق حسین میتلا، نعیم ممتاز، منور بھٹی، محمد وحید، محمد رمضان، سجاد علی، عاشق علی، خواجہ احمد، شبیر سیال، تنویر سیال، عبدالقیوم بھٹی، امین بھٹی، عبدالجبار بھٹی، سرفراز شیخ، محمد نواز، انجینئر لیاقت، عرفان، چوہدری غلام قاسم، رب نواز وینس، تنویر حسین، چوہدری حسنین، عزیز بھٹی، عاصم پرویز، رانا شہزاد سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔سیاسی لوگوں پر جھوٹے مقدمات جمہوریت کی آڑ میں آمریت کا تسلسل ہے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کا خاتمہ 5 جولائی پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ان خیالات کا اظہار شہید محترمہ بے نظیر بھٹو فاونڈیشن کے مرکزی چیف آرگنائزر سلیم شہزاد کی رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی کے 42 ویں یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ احتجاجی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان پےپلزپارٹی کے زےراہتمام رےلوے چوک اوردعاچوک ٹاﺅن ہال مےں 5جولائی ےوم سےاہ کے احتجاجی کےمپ لگائے گئے ‘ دعاچوک ٹاﺅن ہال کےمپ مےں سٹی صدرجام نذےرلاڑ‘ جنرل سےکرٹری حسنےن شاہ‘ فہےم نوازخان‘ واجدچانڈےہ‘ عدنان سومروسمےت دےگرپارٹی کارکنان نے شر کت کی اورکہاکہ 5جولائی تارےخ کاسےاہ ترےن دن ہے جس دن آمرےت نے جمہورےت کچلنے کے لےے پےپلزپارٹی کونقصان پہنچاےالےکن آج پےپلزپارٹی اپنے اسی جوبن کے ساتھ کھڑی ہے لےکن آمرکوکوئی ےادکرتاہے اورنہ ہی آمرےت کے دورکوےادکےاجاتاہے ‘ اسی طرح رےلوے چوک پرلگائے گئے کےمپ مےں ضلعی جنرل سےکرٹری چوہدری جہانزےب ‘ جاوےداکبرڈھلوں‘مرزاامےن خان‘ عظےم سولنگی‘ خالدہ مغل‘ آسےہ کنول‘ نسرےن شاہد‘ جام احمدجمےل سمےت کارکنان کی کثےرتعدادنے شرکت کی اس موقع پرشرکاءنے جئے بھٹوکے نعرے لگائے اورکہاکہ موجودہ حکومت عوام کورےلےف فراہم کرنے مےں مکمل ناکام ہوچکی ہے پےپلزپارٹی ہی عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے والی واحدجماعت ہے انشاءاللہ آنے والادورپےپلزپارٹی کادورہوگا۔ پی پی پی ضلع بہاول پورکے عہدہ داران کا پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ کے مطابق پیپلزپارٹی کی ضلعی تنظیم کے زیر اہتمام 5 جولائی کی مناسبت سے یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اس سلسلے میں پریس کلب بہاول پور کے سامنے پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنان نے زبردست احتجاج مظاہرہ کیا اور آمریت مردہ باد اور جمہوریت زندہ آباد کے نعرے لگائے احتجاجی مظاہرین میں پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا سمیت دیگر عہدیداران ملک ممتاز کمبوہ،علی اکبر جاوید،کلیم اللہ ایڈووکیٹ،جام یعقوب جھلن، ملک امتیاز چنڑ، فدا حسین،ملک معراج شجرائ ،نیاز احمد،سجاد احمد،پٹر جان مٹو،غلام مرتضی بخاری،حاجی اختر،سجاد علی بھٹی،شاہد مسن،رحمن بابر،ابراھیم جٹ،رانا مظفر زرگر،میاں محمد ارشد،محمد یٰسین،مہر محمد ریاض، محمدعارف،شہنشاہ، ،سید فدا حسین،احمد فراز،،محمد علی احسن،فاروق مغل سلیم بھٹی،فاروق مغل،انور جی،بوٹا سرفراز،بابا محمد اقبال،بشیر جوئیہ شامل تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارشاد احمد سرویا نے کہاکہ 5 جولائی 1977 کو آمر ضیائ الحق نے جمہوریت پر شب خون مار کر شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت کو ختم کرکے ملک میں مارشل لگایا اور جمہوریت کو ختم کرکے پاکستان میں آمریت مسلط کی اور باہمی نفرتوں کے بیج بوئے ۔پریس کلب کوٹ ادو کے سامنے پیپلز پارٹی تحصیل کوٹ ادو کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی مذمت کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں تحصیل بھرسے پارٹی کارکنان و عہدیداروں نے شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے تحصیل صدرمظہر کشک قاسم شہزاد کامریڈ علی اکبر، دانیال گھلو، اویس بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5جولاء1977کے تاریک اندھیروں نے آجتک پاکستان کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ پاکستان کو آج کے ضیاءمارشل لاءکی باقیات نے آءایم ایف اور سامراجی اداروں کا ترنوالہ بناکر اپنے آقا ضیا الحق کی یاد تازہ کردی ہے۔پاکستان کی عوام کی نجات کا واحد راستہ بھٹوازم میں پوشیدہ ہے۔ جبتک ضیا باقیات کا اقتدار موجود ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ مظاہرے میں تحصیل صدر مظہر کشک رائے ثاقب پرہاڑ کامریڈ علی اکبر ذوالفقار بلوچ چوہدری ہارون عالم سنیئر رہنما ماما لیاقت نیازی فضل خان گرمانی انجینئر واصف اختر حسین رانا صدیق ذوالفقار بلوچ چوہدری حسن ریاض شاہ عباس سرائی غلام عباس ملک رمضان عارف چانڈیہ محمود اصغر گدارا برکت طور جان محمد جانی مہر امجد نذیر احمد رضا کاشف عقیل ندیم سمیت سیکنڑوں کارکنان نے شرکت کی،دریں اثناءددری 29ہزار پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی کی جانب سے یوم سیاہ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...