بھارت، سرکاری عہدیدار پر تشدد، کانگریسی رکن اسمبلی گرفتار

بھارت، سرکاری عہدیدار پر تشدد، کانگریسی رکن اسمبلی گرفتار

 نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے ممبئی گووا ہائی وے پر کام کا جائزہ لینے والے ڈپٹی انجینئر پر گدلے پانی سے حملہ کرنے پر کانگریس کے رکن اسمبلی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

نتیش رینے کو گرفتار کرلیا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی نارائن رینے کے بیٹے نتیش رینے کی جانب سے ممبئی-گووا ہائی وے کی خراب حالت پر احتجاج کرتے ہوئے سرکاری انجینئر پر گدلا پانی انڈیلنے کی ویڈیو سامنے آئی سابق وزیر اعلی نارائن رینے نے اپنے بیٹے کی کردار پر معذرت بھی کرلی تھی۔مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے بیٹے کی جانب سے سرکاری عہدیدار پر گدلا پانی پھینکنے پر میں معذرت خوا ہوں، یہ احتجاج علاقے کے لوگوں کے لیے تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...